سابقہ حکمرانوں نے بلوچستان کیساتھ کھلواڑ کیا ،انوارالحق کاکڑ

سابقہ حکمرانوں نے بلوچستان کیساتھ کھلواڑ کیا ،انوارالحق کاکڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی سمت درست ہے ،عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جائینگے ،معاشی اصلاحات اور عالمی تعلقات کی بہتری کی پالیسی شروع کر دی گئی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے100 دن میں اہداف طے کر لئے ہیں تو عملدرآمد کا انتظار ہو گا ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوری سوچ کو آگے لے کر چلیں گے بلوچستان کی حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی موجودہ حکومت بلوچستان کیساتھ ہونیوالے نا انصافیوں کا خاتمہ کر ے گی ، ماضی میں حکمرانوں نے بلوچستان کیساتھ کھلواڑ کیا ، قوم کے نام پر سیاست کرنے والوں نے عوام کو مایوسی دی ہے جس کے بدولت آج ہم پسماندگی اور غربت کا شکار ہے انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کے حکومتیں عوام کی بہتری کیلئے سوچ رہی ہے اور عوام کے حقوق کا سو فیصد خیال رکھا جائیگا بلوچستان عوامی پارٹی نے عام انتخابات میں عوام کیساتھ جو وعدے کئے تھے ان پر مکمل پورا اتریں گے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی سمت درست ہے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جائینگے معاشی اصلاحات اور عالمی تعلقات کی بہتری کی پالیسی شروع کر دی گئی۔
انوارالحق کاکڑ