وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 11 نکاتی ایجنڈہ مرتب

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 11 نکاتی ایجنڈہ مرتب
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 11 نکاتی ایجنڈہ مرتب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوگا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ٹاسک فورسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، افغانستان کے ساتھ مختلف معاہدوں کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ پی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔