ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( جمعرات)کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
نومبر 15 جمعرات۔ دوست یا ساتھی کا تعاون حاصل رہے گا۔ پڑوسیوں سے تعلقات اچھے ہونگے۔ کسی اہم شخصیت کا تعاون حاصل ہوگا۔ ملازمت پیشہ افراد منصبی ذمہ داریاں نبھا سکیں گے۔
برج ثور
نومبر 15 جمعرات۔ خط و کتابت کا موقع ملے گا اور دوسروں سے رابطہ رہے گا۔ شریک کار سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ ماحول میں خوشگواری آئے گی۔ حلقہ احباب میں عزت بڑھے گی۔
برج جوزا
نومبر 15 جمعرات۔ عزیز و اقارب کیساتھ ملاقات کا امکان ہے۔ خاندانی معاملات زیر غور رہیں گے۔ دور کے مقام سے ملنے والی خبریں پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں۔ فیصلے حیران کن حد تک بہتر ہونگے۔
برج سرطان
نومبر 15 جمعرات۔ آج کاروباری امور میں آگے بڑھنے اور عمل کرنے میں آپ کا رویہ انتہائی واضح ہونا چاہئے اس طرح آپ صحیح فیصلہ کر کے قدم بڑھا سکیں گے۔ صحت جسمانی کی طرف سے فکرمندی رہے گی۔
برج اسد
نومبر 15 جمعرات۔ ۔ جنس مخالف سے معاہدے کی بنیاد ڈالیں جو بہتری کی طرف تبدیلی کا پیش خیمہ ہوگا۔ رومانس کیلئے بہتر وقت ملے گا اور ساتھی ورکروں سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے یہ وقت بہتر ہوگا۔
برج سنبلہ
نومبر 15 جمعرات۔ کچھ وقت شریک حیات یا شریک محبت کیساتھ گزاریں تاکہ باہمی اطمینان حاصل کر سکیں۔ خود کو نظم و ضبط کا پابند بنائیں اور فہرست تیار کریں کہ کیا کیا کام آپ کو کرنے ہیں۔
برج میزان
نومبر 15 جمعرات۔ ۔ کاروبار میں مال لگانے کا خوش قسمت موقع فراہم ہوگا۔ طبیعت میں سحر آفرینی رہے گی۔ اور کسی پر فریفتگی کا اظہار بھی کریں گے۔ غیر مستقل مزاجی کے باعث کام میں مسائل بڑھیں گے۔
برج عقرب
نومبر 15 جمعرات۔ مستقبل کے معاملات مالی جائیداد کی خرید و فروخت اور دوسرے عملی معاملات کیلئے سازگار ہے۔ پیغام رسانی میں مصروفیت ‘ منصوبوں پر عملدرآمد اور کام کا حصول بہت مصروف رکھے گا۔
برج قوس
نومبر 15 جمعرات۔ ۔ آپ کچھ امور پر گہری سوچ مرتب کریں گے۔ کوئی مشہور روحانی شخصیت یا اُستاد آپ کے ماحول میں داخل ہوگی۔ معاملات کو سبنھالنے کی ذمہ داری آپ پر آئے گی۔
برج جدی
نومبر 15 جمعرات۔ کم رفتار سے ترقی اور کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں چاہے بنیادی طاقتیں تیزی دکھائیں اور آپ کو مقابلے کی دعوت دیں۔ گھریلو حالات تیزی سے تبدیل ہونگے۔
برج دلو
نومبر 15 جمعرات۔ مالی مسائل کے حل کیلئے رقم کی وصولی کیلئے اور سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے ایسے مشورے ملیں گے جو کامیابی کیلئے اہم ثابت ہونگے۔ ہر شے کو اس کے مقام پر رکھیں۔
برج حوت
نومبر 15 جمعرات۔ ۔ کسی خوشگوار تبدیلی کی خبر ملے گی۔ اپنے ہم خیال افراد سے رابطہ کریں جو کھیلوں کے امور‘ موسیقی سے متعلقہ کاروبار یا کسی ایسے کاروبار کے معاملے میں مددگار ہوں جو فوائد کے لحاظ سے وسیع ہوں۔