اورنج ٹرین منصوبہ کیس، نیب نے معاملہ ٹیک اپ کرلیا،سارا کیس نیب کے پاس ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اورنج ٹرین منصوبہ کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ نیب نے معاملہ ٹیک اپ کرلیا ہے، تقریباً ساراکیس نیب کے پاس ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیس کی سماعت کی،پراسیکیوٹر جنرل نیب نے بتایا کہ عدالت نے ہراساں کرنے پرجواب طلب کیاتھا،کسی کوہراساں نہیں کیاجارہا،نیب نے صرف متعلقہ افرادکوہی طلب کیاتھا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اربوں روپے کے ٹھیکے دیئے گئے،پروجیکٹ انچارج نے کہا کہ میٹروبس منصوبے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے،10 ارب روپے کاایشوتھاجوایل ڈی اے کوجاری ہوچکے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کیاآپ چاہتے ہیں رقم کی فراہمی کیلئے عدالت حکم جاری کرے،عدالت چاہتی ہے پروجیکٹ انچارج کے معاہدے میں توسیع کردی جائے،ایڈووکیٹ جنرل توسیع کے معاملے پرحکومت سے ہدایت لیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی جو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہو گی۔