سینٹ انتخابات،ن لیگ کے خلیل طاہر سندھو نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی جنرل اور خواتین کی مخصوص نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پنجاب اسمبلی میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 4 بجے بلا تعطل جاری رہے گا، 369 اراکین اسمبلی خفیہ رائے شماری کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان کو پولنگ سٹیشن کا درجہ دیدیا گیا ہے،سینٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے خلیل طاہر سندھو نے پہلا ووٹ کیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ دونوں نشستیں مسلم لیگ ن کے ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کی نا اہلی کے بعدخالی ہوئی تھی،آج مسلم لیگ ن کے سعود مجید اورتحریک انصاف کے ولید اقبال میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ خواتین کی نشست پر تحریک انصاف کی سیمی ایزدی اور مسلم لیگ ن کی سائرہ افضل تارڑ مدمقابل ہیں۔