ڈاکٹروں نے لاٹھیوں سے شہری مار ڈالا \

ڈاکٹروں نے لاٹھیوں سے شہری مار ڈالا \
ڈاکٹروں نے لاٹھیوں سے شہری مار ڈالا \

  

رحیم یار خان(ویب ڈیسک) نجی ہسپتال میں دو ڈاکٹر بھائیوں نے چوری کے الزام میں حجام کے بیٹے محمد آصف کو لاٹھیوں کے تشدد کر کے قتل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ٹیکنکل کالج کا طالب علم محمد آصف نجی ہسپتال میں نوکری کرتا تھا، ڈاکٹر فرحان نے اس پر چوری کا الزام لگا کر لاٹھیوں سے تشدد کیا، دوران تشدد ملزمان لڑکے کی ویڈیو بناتے رہے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد آصف جاں بحق ہو گیا۔

والدین کا کہنا ہے کہ بیٹا محنت مزدوری کرتا تھا، چور نہیں ہو سکتا۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی اے میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ورثاء کا الزام ہے کہ پولیس مقدمہ کی تفتیش میں حیل و حجت سے کام لے رہی ہے۔ ورثا کا الزام ہے کہ پولیس والے ملزمان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، حکام بالا ہمیں انصاف دلائیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /رحیم یارخان