لاہور کے جناح ہسپتال میں مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ کا آپریشن شروع کردیا گیا اور پھر۔ ۔ ۔ نئی تاریخ رقم

لاہور کے جناح ہسپتال میں مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ کا آپریشن شروع کردیا ...
لاہور کے جناح ہسپتال میں مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ کا آپریشن شروع کردیا گیا اور پھر۔ ۔ ۔ نئی تاریخ رقم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور کے جنرل اسپتال میں پہلی بار مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے،ڈاکٹروں نے جدید طریقہ علاج کے ذریعے 90فیصد سے زائد ٹیومر نکال دیا ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بے ہوش کیے بغیر برین ٹیومر کا علاج اب پاکستان میں بھی ممکن ہوگیا،یہ کارنامہ جنرل اسپتال کے ہیڈ آف نیوروسرجری پروفیسر رضوان مسعود بٹ اور ان کی ٹیم نے انجام دیا ۔ نارووال کے 40 سالہ مریض دلاور سردرد کی شکایت لیے دو ہفتے قبل اسپتال آیاتھا ،، اسکا سی ٹی سکین کرایا گیا تو برین ٹیومر کا انکشاف ہوا.چنانچہ نیورسرجری کے آٹھ سے 10 ماہر ڈاکٹروں نے اُسے بے ہوش کیے بغیر آپریشن کردیا، مریض دلاور اب مکمل صحت مند ہے،ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مکھن سے بال کی طرح ٹیومر نکال دیا ، سرجری کا پتہ ہی نہیں چلا ۔

پروفیسر ڈاکٹر رضوان مسعود بٹ نے بتایا کہ مریض کا متاثرہ حصہ کو سُن کرکے ٹیومر نکال دیا گیاہے،دلاور کو پانچ روز بعد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر رضوان مسعود کا کہنا ہے کہ دماغ کےبعد ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن بھی اسی طریقے سے کیا جائےگا۔