تھرپارکر میں موت کا رقص جاری ،سول ہسپتال مٹھی میں دونومولود انتقال کرگئے
تھرپارکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھرپارکر میں موت کا رقص جاری ہے ،غذائیت کی کمی و دیگر امراض سے سول ہسپتال مٹھی میں دونومولود انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق غذائیت کی کمی و دیگر امراض سے رواں سال 525 بچوں کا انتقال ہوا۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 35 ہوگئی۔