اقلیتی برادری سے رمیش کمارکومتروکہ وقف املاک کا چیئرمین لگادیں،چیف جسٹس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ متروکہ وقف املاک کا چیئرمین اقلیت سے ہونا چاہئے، ڈاکٹر رمیش کمارکو متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین بنا دیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ڈاکٹرثمرمبارک مندکے تھرکول گیسی فکیشن منصوبہ کی سماعت کی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ حتمی رپورٹ جمع کرانے کیلئے وقت دیں،ثمرمبارک مند اورآڈیٹرجنرل کی رپوٹ نہیں آئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایاکہ آڈیٹرجنرل نے 4 دسمبرتک وقت مانگاہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 6 دسمبرکورپورٹ جمع کرائیں،اس کے بعدوقت نہیں ملے گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی پوسٹ کب سے خالی ہے؟،متروکہ وقف املاک کاچیئرمین لگایاجائے، متروکہ وقف املاک کے معاملات گڑبڑہورہے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ متروکہ وقف املاک کا چیئرمین اقلیت سے ہونا چاہیے، اقلیتی برادری میں سے رمیش کمارکوچیئرمین لگادیں،چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ آج کی کابینہ میٹنگ سے چیئرمین کی تقرری کی منظوری لیں۔