سینٹ کا ضمنی انتخاب، حمزہ شہبازکی جانب سے اپوزیشن ارکان کے اعزاز میں ناشتہ

سینٹ کا ضمنی انتخاب، حمزہ شہبازکی جانب سے اپوزیشن ارکان کے اعزاز میں ناشتہ
سینٹ کا ضمنی انتخاب، حمزہ شہبازکی جانب سے اپوزیشن ارکان کے اعزاز میں ناشتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی میں پولنگ کا عمل جاری ہے ،اس پر ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کی جانب سے اپوزیشن ارکان کیلئے زبردست ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹ ڈالنے کیلئے آنے والے اپوزیشن ارکان کو پہلے ناشتہ کرایا جاتا ہے ، ناشتے میں حلوہ پوری،مٹن قیمہ، چکن والی ٹکیاں اوردیگر پکوانوں کا اہتمام کیا گیا ہے اس کے علاوہ ارکان اسمبلی کیلئے لسی کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے ، اپوزیشن چیمبر سے ملحقہ لان میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔