گورنر صاحب کو انگریزی میں عبور نہیں تو اردو میں ہی تقریر کر لیں،مرتضیٰ وہاب

گورنر صاحب کو انگریزی میں عبور نہیں تو اردو میں ہی تقریر کر لیں،مرتضیٰ وہاب
گورنر صاحب کو انگریزی میں عبور نہیں تو اردو میں ہی تقریر کر لیں،مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر صاحب کو انگریزی میں عبور نہیں تو اردو میں ہی تقریر کر لیں جبکہ ان کے وزراءکو نیپرا اور اوگرا میں تفریق کا نہیں پتا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کا بلوچستان سے متعلق غیر ذمے دارانہ بیان تھا، اتنے یو ٹرن لیے گئے ہیں کہ اباو¿ٹ ٹرن میں تبدیل ہو گئے ہیں جبکہ مستقبل میں یوٹرن کے آگے پی ٹی آئی کاجھنڈابن جائےگا۔تمام وزارتیں اورمحکمے اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کریں ،مجھے توپنجاب کابراحال ہوتانظرآرہاہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے مسائل حل کرنے کیلئے ابھی تک کچھ نہیں کیا جبکہ پنجاب کاایک وزیرکھڑاہوکرسندھ کے بارے میں بات کرتاہے اس لیے وفاقی حکومت تھوڑی سنجیدہ ہو جائے اور عوام کے مسائل حل کرے۔ان کے وزرا کہتے تھے کہ ان کے پاس ہر چیز کا علاج تھا باتیں بڑی کی گئیں اب کام کرنا چاہیے۔