پاکستان ملائشیا سے تعلقات میں مزید اضافے کا خواہاں ہے ، شاہ محمود قریشی

پاکستان ملائشیا سے تعلقات میں مزید اضافے کا خواہاں ہے ، شاہ محمود قریشی
پاکستان ملائشیا سے تعلقات میں مزید اضافے کا خواہاں ہے ، شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ملائشیا کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، پاکستان ان تعلقات میں مزید اضافے کا خواہاں ہے، پاکستان اورملائشیا ایک دوسرے کے قریب ہیں اورہماری دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اور تاریخ پرمبنی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے ہائی کمشنراکرام بن محمد ابراہیم کی وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اورعوامی روابط کووسعت دینے پربات چیت سمیت وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ ملائشیا کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی