سی سی پی او آفس لاہور کے سامنے منیچر لٹ گیا، ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹنے سے قبل ڈاکؤوں کی فائرنگ لیکن پھر پولیس اہلکاروں نے کیا کیا؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

سی سی پی او آفس لاہور کے سامنے منیچر لٹ گیا، ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹنے سے قبل ...
سی سی پی او آفس لاہور کے سامنے منیچر لٹ گیا، ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹنے سے قبل ڈاکؤوں کی فائرنگ لیکن پھر پولیس اہلکاروں نے کیا کیا؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)سی سی پی او آفس کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات ،ڈاکو کار سواروں سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا  کے مطابق فیصل اپنے ساتھی ایاز کیساتھ بینک سے رقم لیکر کینٹ جا رہا تھا جب وہ سی سی پی او آفس کے سامنے پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انکو روکنے کو شش کی ۔ گاڑی نہ روکنے پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی ۔ فائر گاڑی پر لگنے پر فیصل نے گاڑی روک لی ، اسی اثنا میں ڈاکو پستول کی نوک پر ڈیڑھ کروڑ روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔واردات سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

و اضح رہے سی سی پی او آفس کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار بھی کچھ قدم دور کھڑے تھے مگر کسی نے ڈاکوؤں کو روکنے یا پکڑنے کی کوشش نہ کی۔قریب کھڑے پولیس اہلکارفائرنگ کی آواز سننے کے باوجود بھی کچھ نہ کر سکے ہیں۔  پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے ۔