مشرف دور میں بھی کسی کی ذات پر ہم نے پارلیمان میں بات نہیں کی، سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مشرف دور میں بھی کسی کی ذات پر ہم نے پارلیمان میں بات نہیں کی جبکہ ان میں ایک تکبر،گردن میں سریا آ گیا ہے کیونکہ انھوں نے پہلی مرتبہ حکومت دیکھی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کو بھی اکھاڑا بنا دیا ہے اگر کچھ کہوتو یہ وزیرسب کوانگلی اٹھا کرایک ہی جواب دیتے ہیں کہ آپکے لیڈرزچورڈاکو ہیں۔