سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت میں مکھی ایک بار پھر رکاوٹ بن گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت میں مکھی ایک بار پھر رکاوٹ بن گئی ، عدالت نے کارروائی میں کچھ دیر کیلئے وقفہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت جاری تھی ،خواجہ حارث کے معاون وکیل مکھی کے بار بار آنے سے پریشان ہو گئے،معاون وکیل نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کل آپ کومکھی تنگ کررہی تھی،آج مجھے کررہی ہے،مکھی مارنے کیلئے کمرہ عدالت میں سپرے کرایاجائے،جج احتساب عدالت نے مکھی مار سپرے کیلئے سماعت میں کچھ دیر کیلئے وقفہ کردیا۔