سموگ کی وجہ اینٹوں کے بھٹے،بھٹوں کی ٹیکنالوجی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر پرویز حسن کی سپریم کورٹ کو بریفنگ

سموگ کی وجہ اینٹوں کے بھٹے،بھٹوں کی ٹیکنالوجی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر ...
سموگ کی وجہ اینٹوں کے بھٹے،بھٹوں کی ٹیکنالوجی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر پرویز حسن کی سپریم کورٹ کو بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار فضائی آلودگی سے متعلق کیس میں کہا ہے کہ ڈاکٹرصاحب ! آپ نے ہی کام کرنا ہے،آپ کے شکرگزارہیں کہ آپ نے ذمہ داری قبول کی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے فضائی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی،کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویزحسن سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، ڈاکٹر پرویز حسن نے بتایاکہ کمیشن نے کہاہے کہ سموگ کی وجہ اینٹوں کے بھٹے ہیں، ہم لوگوں نے بھٹوں پر پابندی کی سفارش کی،ڈاکٹر پرویز حسن کا کہناتھا کہ بھٹوں کی ٹیکنالوجی کوتبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں گورنرسٹیٹ بینک سے ملاقات کی ہے،انہوں نے کہا کہ آلودگی کے معاملے پرعلاقوں کومختلف کیٹگریزمیں تقسیم کیاگیا،بھٹوں کیلئے مخصوص علاقے مختص کیے ہیں، ریڈزون میں بھٹوں کی بالکل اجازت نہیں ہوگی،گرین زون میں بھٹوں کی اجازت ہوگی،پرویز حسن نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کیلئے ایک بھٹے پر25 لاکھ خرچ آتاہے،نئی ٹیکنالوجی سے آلودگی میں 80 فیصدکمی آسکتی ہے۔
چیف جسٹس نے پرویز حسن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرصاحب ! آپ نے ہی کام کرناہے،آپ کے شکرگزارہیں کہ آپ نے ذمہ داری قبول کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ڈاکٹرصاحب ! بھٹے بندہونے سے بےروزگاری ہوجائےگی،بھٹوں کی بندش سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی،عدالت نے فضائی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔