شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرکیلئے ن لیگ نے درخواست دے دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرکیلئے مسلم لیگ ن نے درخواست جمع کروا دی ،مسلم لیگ ن نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرکیلئے درخواست اسپیکرآفس جمع کرائی ۔
تفصیلات کے مطابق پروڈکشن آرڈر کیلئے جمع کرائی گئی درخواست پرخواجہ آصف،شذاخواجہ اورمریم اورنگزیب کے دستخط موجود ہیں ،درخواست میں سپیکر سے کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کیلئے اپوزیشن لیڈرکے پروڈکشن آرڈرجاری کیے جائیں۔