”چوہدری سرور کو کنٹرول کرو “ ، جہانگیر ترین اور پرویز الہیٰ کی لیک ہونے والی ویڈیو دراصل کس نے جاری کی ؟سینئر صحافی نے نام بتا دیا ، تہلکہ خیز انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی عارف نظامی نے انکشاف کیاہے کہ چوہدری سرور سے متعلق گفتگو کی ویڈیو چوہدری پرویز الہیٰ کے فوٹو گرافر نے غلطی سے بنائی تھی ۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہناتھا کہ جنرل قمر جاوید باجووہ کے بیٹے کی شادی میں جہانگیر ترین اور پرویز الہیٰ بھی شریک تھے ، اس موقع پر جہانگیر ترین میرے پاس بیٹھے تھے تو میں ان نے اسے پوچھا کہ یہ کیا معاملہ ہے تو جہانگیر ترین کہنے لگے کہ خدا کا شکر ہے کہ میں خاموش رہا ۔
عارف نظامی کا کہناتھا کہ اکثر لوگوں کو خیال ہے کہ ویڈیو پرویز الہیٰ نے خود لیک کروائی ہے تاہم میں نے سوچا کہ بہتر یہ ہے کہ کیوں نہ چوہدری صاحب سے جا کر اس بارے میں پوچھ لیا جائے ۔ میں نے پرویز الہیٰ صاحب کو کہا کہ یہ کیا چکر ہے ۔سینئر صحافی کا کہناتھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے ایک دست راست ہیں جن کا نام چوہدری اقبال ہے جو کہ ان کے فوٹو گرافر ہیں اور وہ خود کو ایسے ظاہر کرتے ہیں جیسے وہ پرویز الہیٰ کے ڈپٹی ہیں ۔
عارف نظامی کا کہناتھا کہ جب میں نے پرویز الہیٰ سے اس بارے میں پوچھا تو وہ کہنے لگے کہ میں نے فوٹوگرافر کو کہا کہ چوہدری صاحب ذرا فوٹو بنا لیں اور جیسے ہی وہ تصویر بنانے لگے تو غلطی سے ویڈیو کا بٹن دب گیا اور ساتھ میں آواز بھی ریکارڈ ہو گئی ۔ چوہدری اقبال برسوں سے چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ ہیں ۔سینئر صحافی کا کہناتھا کہ ناقدین کے مطابق یہ ویڈیو پرویز الہیٰ نے خود لیک کروائی ہے اور وہ عمران خان اور چوہدری سرور کو پیغام بھیجنا چاہتے تھے ۔