ایس پی طاہرداوڑکی ہلاکت پرافغان ناظم الامورکی دوبارہ دفترخارجہ طلبی،جسد خاکی کی حوالگی میں تاخیرپر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

ایس پی طاہرداوڑکی ہلاکت پرافغان ناظم الامورکی دوبارہ دفترخارجہ طلبی،جسد ...
ایس پی طاہرداوڑکی ہلاکت پرافغان ناظم الامورکی دوبارہ دفترخارجہ طلبی،جسد خاکی کی حوالگی میں تاخیرپر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ ایس پی طاہرداوڑکی ہلاکت پرافغان ناظم الامورکودوبارہ دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے، جسد خاکی کوقونصلیٹ منتقل کرنے کے لیے کہا ہے، تاخیرپرافغانستان سے احتجاج کیا ہے جب کہ مطالبہ کیا ہے کہ جلد جسد خاکی پاکستان کے حوالے کیا جائے۔
ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے تر جمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج نے 4 نہتے کشمیریوں کوشہید کیا، عالمی برادری کو کہتے ہیں کہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کا نوٹس لے کراس کو رکوائیں جب کہ پاکستان کی جانب سے آسیہ اندرابی کی حراست کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے معاملے پردفترخارجہ نے ردعمل میں کہا کہ پاکستانی قونصل خانہ ہیوسٹن میں گزشتہ تین ماہ میں بارہ مرتبہ ڈاکٹرعافیہ سے ملاقات کرچکا ہے، پاکستانی حکومت عافیہ صدیقی کے معاملے پرامریکی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی سے ملاقات بھی کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی چینی بیویوں کے حوالے سے چینی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 20 اور 21 نومبر کو ملیشیا کا دورہ کریں گے اورپاکستان نے روس میں افغان عمل سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی۔