پی آئی اے کے پائلٹس کی پنشن سے متعلق کیس ،ڈائریکٹر فنانس پائلٹس کی پنشن کے تعین کے ریکارڈ سمیت طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی آئی اے کے پائلٹس کی پنشن سے متعلق کیس میں ڈائریکٹر فنانس پائلٹس کی پنشن کے تعین کے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی آئی اے کے پائلٹس کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،وکیل پی آئی اے نے کہا کہ پنشن کے پیسے ٹرسٹ فنڈمیں جمع ہورہے ہیں،پائلٹس کوپنشن ٹرسٹ فنڈز سے دی جا رہی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ انتظامی آرڈر کا بھی جائزہ لے لیں گے،ٹرسٹ فنڈمیں اتنی رقم نہ ہوتوپنشن کیسے بڑھ سکتی ہے؟،وکیل پی آئی اے نے کہا کہ پائلٹس کی پنشن کوکم کر کے منجمدکردیاگیا،معلوم نہیں فنڈز میں کتنی رقم موجود ہے،
جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونےوالے پائلٹس پنشن کے اہل ہیں،ٹرسٹ فنڈز میں پیسہ کم ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟عدالت نے ڈائریکٹر فنانس پائلٹس کی پنشن کے تعین کے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا،عدالت نے سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کردی۔