پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں قتل کئے گئے پشاور کے ایس پی طاہر داوڑ کی میت جلال آباد سے پاک افغان سرحد طورخم بارڈر روانہ کر دی گئی۔
و زیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ایس پی طاہر داوڑ کی میت وصول کرنے کےلئے وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی اور صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر پر مشتمل دورکنی ٹیم مقرر کی ہے۔وزیر اعلیٰ کے پی کے کی مقرر کردہ ٹیم مقتول ایس پی طاہر داوڑ کی میت وصول کرنے کےلئے طورخم بارڈر کی جانب روانہ ہوگئی۔