سینٹ ضمنی انتخابات،پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

سینٹ ضمنی انتخابات،پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
سینٹ ضمنی انتخابات،پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)پنجاب میں سینیٹ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کاوقت ختم ہو گیاہے اور ووٹو ںکی گنتی کا عمل جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 173 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے ن لیگ کے 166 اراکین نے ووٹ دیا اور پیپلز پارٹی کے 7 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ن لیگ کے سہیل شوکت بٹ اورپی ٹی آئی کے اویس دریشک بیرون ملک ہونے کے باعث سینیٹ انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے ۔تحریک انصاف اور اتحادیوں کی جانب سے 190 ووٹ کاسٹ ہوئے، پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا ۔

مسلم لیگ ن کے سعود مجید اورتحریک انصاف کے ولید اقبال مد مقابل ہیں جبکہ خواتین کی نشست پر تحریک انصاف کی سیمی ایزدی اور مسلم لیگ ن کی سائرہ افضل تارڑ آمنے سامنے ہیں، دونوں نشستیں مسلم لیگ ن کے ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کی نا اہلی کے بعدخالی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کو اپنے 180، مسلم لیگ (ق) کے 10 اور 2 آزاد ارکان کی حمایت حاصل ہے،جبکہ مسلم لیگ ن کو 167، پیپلزپارٹی کے 7 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ حکومتی اتحاد کو مزید 2 آزاد اور راہ حق پارٹی کے ایک ممبر کا بھی ووٹ ملنے کی امید ہے۔