” تم کراچی کے میئر بن گئے اور مجھے بتایا بھی نہیں “ شنیرا اکرم کو اپنے شوہر وسیم اکرم سے یہ کیوں کہنا پڑ گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر وسیم اکرم کو ایک مقامی اخبار نے کراچی کا ’ میئر ‘ بنا دیاہے تاہم انتہائی دلچسپ صورتحا ل اس وقت پیدا ہوئی جب یہ خبر ان کی اہلیہ شنیرااکرم تک پہنچی ۔
تفصیلات کے مطابق نجی اخبار نے ایک خبر شائع کی جس کا عنوان کچھ یوں تھا کہ ” کے ایم سی کا تیس سال پہلے ہونے والا معاہدہ ختم کر دیا ، میئر کراچی “ ۔ اس خبر کے ساتھ اخبار میں میئر کراچی وسیم اختر کی تصویر کی بجائے وسیم اکرم کی لگا دی گئی ۔ اس اخبار ی تراشے کی تصویر نے پہلے اپنی جگہ سوشل میڈیا پر بنائی اور پھر یہ تیزی کے ساتھ وائرل ہو تا گیا اور وسیم اکرم تک پہنچ گیا ۔
سابق کھلاڑی نے اسے دیکھا تو ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا خیال ہے ہم اسے کلیئر کر لیں کیونکہ آپ کے پاس کرنے کیلئے ایک ہی کام تھا ۔“ ۔ وسیم اکرم کے اس ٹویٹ پر لوگوں نے انتہائی مضحکہ خیز رد عمل کا بھی اظہار کیا ۔
تاہم جب یہ خبر شنیر ااکرم نے دیکھی تو انہوں نے انتہائی دلچسپ ترین تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ” کیا تم کراچی کے میئر بن گئے ہو ؟ ہمیشہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ بیویوں کو ہر بات سب سے آخر میں ہی پتا چلتی ہے ۔“
وسیم اکر اب کراچی کنگز کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں تاہم اس سے قبل اس ٹویٹ پر سپورٹس صحافی فیضان لاکھانی نے اس پر انتہائی دلچسپ تبصرہ کیا اور ساتھ ہی خبر بھی دیدی ۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اکر م جلد ہی کراچی کنگز کے میئر بننے جار ہے ہیں ۔