چیئر مین سینٹ توازن نہیں لاسکتے پھر حکومت کوسوچنا پڑے گا :فواد چودھری

چیئر مین سینٹ توازن نہیں لاسکتے پھر حکومت کوسوچنا پڑے گا :فواد چودھری
چیئر مین سینٹ توازن نہیں لاسکتے پھر حکومت کوسوچنا پڑے گا :فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ چیئر مین سینٹ توازن نہیں لاسکتے تو پھر حکومت کوسوچنا پڑے گا ۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مشاہد اللہ نے وزیر اعظم اور میری تذلیل کی لیکن چیئرمین سینٹ نے اس پر تو معافی مانگنے کا نہیں کہا ، اگر چیئرمین سینٹ توازن نہیں لاسکتے تو پھر حکومت کو سوچنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں 100دن کے ایجنڈے پر غور کیاگیاہے ، وزیر اعظم عمران خان 29نومبر کو سوروزہ پلان پر قوم کو آگاہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سو دن میں جتنا کام کیا گیاہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ وزیر اعظم عمران خان کو بیرون ملک قید پاکستانیوں پر بڑی تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لانیکی پوری کوشش کرے گی ۔
فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے اربوں روپے کہاں گئے ، اس کا حساب فضل الرحمان ، نوازشریف اور زرداری سے لینا ضروری ہے ، یہ درباروں کی زمین بھی بیچ کرکھاگئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام کے لاکھوں ووٹوں سے منتخب ہو کر آیا ہوں جبکہ چیئر مین سینٹ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر نہیں آئے ، چیئر مین نے جس طرح میرے بارے میں رولنگ دی اس پر کوئی بھی وفاقی کابینہ میں مطمن نہیں ہے ،خود وزیر اعظم نے کہاہے کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتاکہ وہ وزراءکے بارے میں ایسے بات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس حوالے سے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے اگر معاملہ حل نہ ہواتو پھر ہم غور کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -