سینیٹ میں داخلے پر پابندی، فواد چوہدری نے ایسا ’کارٹون‘ شیئر کروا دیا کہ اپوزیشن کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

سینیٹ میں داخلے پر پابندی، فواد چوہدری نے ایسا ’کارٹون‘ شیئر کروا دیا کہ ...
سینیٹ میں داخلے پر پابندی، فواد چوہدری نے ایسا ’کارٹون‘ شیئر کروا دیا کہ اپوزیشن کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کے سینٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی اور پابندی کی رولنگ جاری کر دی۔
فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پابندی پر ردعمل میں کہا کہ مشاہد اللہ نے وزیر اعظم اور میری تذلیل کی لیکن چیئرمین سینٹ نے اس پر تو معافی مانگنے کا نہیں کہا ، اگر چیئرمین سینٹ توازن نہیں لاسکتے تو پھر حکومت کو سوچنا پڑے گا اور اب انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ایسا ”کارٹون“ شیئر کروا دیا ہے کہ اپوزیشن کے غصے کی حد نہ رہے گی۔
فواد چوہدری کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کروائے گئے کارٹون میں فواد چوہدری کے ایوان میں داخلے کیساتھ ہی اپوزیشن اراکین کو ایوان سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور فواد چوہدری کا ’کارٹون‘ منہ پر انگلی رکھے کچھ سوچنے میں مصروف ہے۔