برطانیہ کی ملکہ کیلا کھانے کے لئے بھی چھری اور کانٹا کیوں استعمال کرتی ہیں؟ ان کے سابقہ ملازم نے انتہائی دلچسپ انکشاف کر دیا

برطانیہ کی ملکہ کیلا کھانے کے لئے بھی چھری اور کانٹا کیوں استعمال کرتی ہیں؟ ...
برطانیہ کی ملکہ کیلا کھانے کے لئے بھی چھری اور کانٹا کیوں استعمال کرتی ہیں؟ ان کے سابقہ ملازم نے انتہائی دلچسپ انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) ملکہ الزبتھ دوئم کو کون نہیں جانتا۔ یہ برطانیہ کی ملکہ ہیں جن کی ہر بات نرالی ہے۔ سادہ سا کام بھی کرنا ہو تو سو طرح کے ڈیزائن بناتی ہیں۔ شاید سوچتی ہوں گی کہ آخر دنیا کو پتہ کیسے چلے گا کہ وہ ملکہ ہیں۔ مثال کے طور پر یہی دیکھ لیجئے کہ ملکہ کو عام انسانوں کی طرح کیلا کھانا ہرگز منظور نہیں۔ ساری دنیا کیلا چھیلتی ہے اور کھا جاتی ہے، مگر ملکہ پہلے کیلے کا سر اور دُم کاٹتی ہیں، پھر لمبائی کے رخ اس کی کھال اتارتی ہیں، پھر اس کے ٹکڑے کرتی ہیں، اور پھر چھری کانٹے کے ساتھ کھاتی ہیں۔ کہیے کیسا لگا؟


شاید آپ کے ذہن میں بھی یہ سوال ہو گا کہ ملکہ سیدھی طرح کیلا کیوں نہیں کھا سکتیں۔ یقیناً دنیا کو اس سوال کا جواب کبھی نہ مل پاتا، مگر شکریہ ادا کیجئے ملکہ کے سابق شیف ڈیرن میک گریڈی کا جنہوں نے یہ شاہی راز ساری دنیا کے سامنے افشاء کر دیا ہے۔ ڈیرن نے بتایا کہ ملکہ کو اس بات کی بہت فکر رہتی ہے کہ کہیں لوگ یہ نہ کہیں کہ دیکھو ملکہ کیسے بندر کی طرح کیلا کھا رہی ہے۔ اس بات کا تو یہی مطلب ہوا کہ دوسرے لفظوں میں وہ سمجھتی ہیں کہ ہم سب بندر کی طرح کیلا کھاتے ہیں۔ بہرحال، ملکہ نہیں چاہتیں کہ لوگ انہیں بندر سمجھیں، بلکہ یوں کہیے کہ بندریا سمجھیں، لہٰذا وہ کیلا چھری کانٹے کے ساتھ کھاتی ہیں۔