”1992سے لے کر 2018کے الیکشن سے کچھ دن پہلے تک شہباز شریف کو اتنی بار وزارت اعظمیٰ کی پیشکش ہوئی لیکن۔۔۔ “سینئر صحافی حامد میر نے ایسا انکشاف کردیا کہ بڑے بڑوں کے ہوش اڑ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناما لیکس کے تہلکہ خیز انکشافات کے بعد جب نواز شریف کے خاندان پر برا وقت آیا تو سیاسی منظر نامے پر شہباز شریف اور نواز شریف کے مختلف معاملات پر اختلافات کی خبریں سامنے آئیں ،اس دوران کئی بارمختلف معاملات پر دونوں بھائیوں کی رائے میں اختلاف بھی سامنے آیا تھا،ان دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف مختلف جلسوں میں بھرپور بیان بازی کر رہے تھے جبکہ شہباز شریف مفاہمت کی پالیسی پر گامزن تھے ،ایسی صورتحال میں یہ خبر بھی زیر گردش تھی کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی پیشکش ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی تھی لیکن اب حامد میر نے شہباز شریف کو وزارت اعظمیٰ کی پیشکش کی تصدیق کی ہے ۔
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم کے امید وار ہمیشہ سے رہے ہیں ،1992سے لے کر 2018کے الیکشن سے کچھ دن پہلے تک کل ملا کر انہیں آٹھ نو بار وزارت اعظمیٰ کی پیشکش ہوئی ہے لیکن ہر بار انہوں نے معذرت کر لی،شہباز شریف نے اپنے بھائی کے خلاف بغاوت نہیں کی ۔حامد میر نے مزید کہا کہ میں اس کی تفصیل میں نہیں جاتا لیکن میں شہباز شریف کی اس بات کو سراہتا ہوں کہ انہیں بار بار وزارت اعظمیٰ کی آفر کی گئی اور وہ اس پوزیشن میں تھے کہ بہت آسانی سے وزیراعظم بن جاتے لیکن انہوں نے یہ آفر قبول نہیں کی۔
ویڈیو دیکھیں