”نیوزی لینڈ کی ٹیم سخت ہے اور۔۔۔“ پہلے ٹیسٹ میچ سے چند گھنٹے قبل کپتان سرفراز احمد نے حیران کن بات کہہ دی، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا
ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سخت ہے جس کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سخت محنت کرنا ہو گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کل سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہونے جا رہی ہے اور دونوں ٹیمیں کل پہلے ٹیسٹ میچ میں ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دن 11 بجے مدمقابل ہوں گی۔
ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ سے قبل آج ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹف ٹیم ہے، ٹیسٹ سیریز میں سخت محنت کرنا ہو گی۔
فخر زمان اور شاہین آفریدی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں اس لئے اس سیریز میں شامل نہیں، شاہین آفریدی کو تجربے کیلئے ابھی ساتھ رکھا ہے، یہ دونوں کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے اہم ثابت ہوں گے۔
دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے چار سال پہلے امارات میں اچھی کرکٹ کھیلی تھی، ابھی تجربے کی کمی ہے۔ولیم سن نے کہا کہ پاکستان کے یاسر شاہ اور محمد عباس بہترین باﺅلنگ کر رہے ہیں، ٹیسٹ سیریز میں اچھے میچز ہوں گے۔