”شاہین آفریدی پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے کیونکہ۔۔۔“ پہلے ٹیسٹ میچ سے چند گھنٹے قبل ہی خبر آ گئی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل سے ابوظہبی میں شروع ہو رہا ہے مگر نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی یہ میچ نہیں کھیلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انہیں پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کے میچ کیلئے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ لائنز کیخلاف قومی کے 11 حتمی کھلاڑیوں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر ممکنہ کھلاڑیوں میں اظہر علی، امام الحق، اسد شفیق، حارث سہیل، بابراعظم، یاسر شاہ، محمد عباس، بلال آصف اور حسن علی شامل ہیں۔