سکول ٹیچر کے شوہر کو طالب علموں نے ایسا شرمناک ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ شرم سے پانی پانی ہوگئی
سڈنی(نیوز ڈیسک)جب کوئی قوم شرم و حیا کو پُرانے دور کی بات قرار دے کر فراموش کر دے تو اسے تیار رہنا چاہیے کہ اپنا مستقبل دیکھ کر بہرحال اسے شرمندگی ہی ہو گی۔ آسٹریلیا میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کو دیکھ لیجئے، جہاں ایک خاتون سکول ٹیچر کا خاوند اپنی اہلیہ کے ایک نوعمر شاگرد کے ساتھ ناقابل یقین بے حیائی کا مظاہرہ کرتا ہوا پکڑا گیا ہے۔ بدبخت خود تو ذلیل و رُسوا ہوا ہے ساتھ اپنی اہلیہ کو بھی کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا۔
میل آن لائن کے مطابق پرائیویٹ سکول ٹیچر کے خاوند نے ایک 17سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی مراسم استوار کر رکھے تھے اور اسے اپنی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بھیجتا تھا۔ یہ بدقماش شخص جس لڑکے کے ساتھ بے حیائی کا سلسلہ چلا رہا تھا وہ اسی سکول میں پڑھتا ہے جہاں اس شخص کی اہلیہ ٹیچنگ کرتی ہے۔
گزشتہ دنوں اس بے حیا شخص نے لڑکے کو اپنی ایک ایسی ویڈیو بھیجی جس میں وہ برہنہ حالت میں شیطانی فعل میں مصروف تھا۔ اتفاق سے یہ ویڈیو کسی اور طالب علم کے پاس پہنچ گئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے سارے سکول میں ہر کوئی اس ویڈیو کو دیکھ رہا تھا۔ بدقسمت خاتون سکول ٹیچر اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد اپنی نوکری چھوڑ گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے اُس کے شوہر کو کم عمر لڑکے کے ساتھ جنسی مراسم رکھنے کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔