طاہر داوڑ کے معاملے پر پولیس کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں عالمی میڈیا کو بیان دیا:افتخار درانی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہاہے کہ طاہر داوڑ کے معاملے میں عالمی میڈیا کو وہی کچھ بتایا جو پولیس نے مجھ کوبتایا ، ہمیں پتہ نہیں تھا کہ اتنا اندو ہناک واقعہ پیش آجائے گا۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ وائس آف امریکہ کو میں نے 28اکتوبر کو انٹرویودیا تھا اور میرا سورس اس وقت پولیس تھا جنہوں نے مجھے بتایا تھا کہ ایس پی طاہر داوڑ چھٹی پر ہیں اور میں نے وہ بات بتا دی جس طرح بین الاقوامی میڈیا نے کہا کہ آسیہ مسیح کو ملک سے باہر بھیج دیا گیاہے لیکن میں نے کہا کہ وہ ملک میں ہے اور اس طرح میری بات ٹھیک ہوگئی اور بین الاقوامی میڈیا کی بات غلط ہوگئی ۔ انہوں نے کہاکہ طاہر داوڑ کیس کی انکوائری میں حقائق سامنے آئیں گے ۔ میں نے ان کے حوالے سے وہ معلومات شیئر کی تھیں جو مجھے ابتدائی طور پر ملی تھیں،اب جو معلوما ت مجھے ملی تھیں ، میں نے وہ ہی دینی تھیں ، مجھے پولیس سے جو معلومات ملی تھیں ، میں نے وہ معلومات بین الاقوامی میڈیا کو بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ نہیں تھا کہ اتنا اندوہناک واقعہ رونما ہوجائیگا ۔