صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد کا ڈر ہے : وزیر اطلاعات فواد چودھری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ چیئر مین سینٹ دباﺅ میں لگتے ہیں، ان کو تحریک عدم اعتماد کا ڈر ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتمادکاڈر ہے،مشاہداللہ کوغیرپارلیمانی گفتگوپرمعافی کانہیں کہاجاتا،وزیراعظم نے کہاکہ وزراکی تضحیک کرنی ہے تومعاملہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرکوایوان میں نہ آنےکاکیسے کہاجاسکتاہے؟وفاق نے 4.2ٹریلین دیئے ان کا حساب مانگا تھا،اگرایوان میں حساب کی بات نہ کریں توپھرکہاں کریں؟انہوں نے کہا کہ"سٹیٹس کو"کےخلاف ووٹ ملاہے،ہم نے ا پنے منشورپرعمل کرنا ہے،پالیسی بناناحکومت کا اورعملدرآمدکرنا بیوروکریسی کاکام ہے،صادق سنجرانی کاپارلیمانی تجربہ نہیں ہے ۔ ہم نے کبھی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال نہیں کیے،چیئرمین سینیٹ دباومیں لگتے ہیں۔