اپوزیشن ایوان کو چلے نہیں دے رہی :شبلی فراز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ اپوزیشن ایوان کو چلنے نہیں دے رہی ،وزیر اعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو معاملہ حل کروانے کی ہدایت کی ہے۔
جیونیوز کے پروگرام”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کسی نہ کسی ایشو کر پکڑ لیتی ہے ، پارلیمنٹ میں ایسے واقعات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہاﺅس پر امن طریقے سے چلے تاکہ ہم لوگوں کے مسائل حل کرسکیں اور قانون سازی بھی کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن گاہے بگا ہے واک آﺅٹ کرتی رہتی ہے اور پارلیمنٹ کوچلنے نہیں دے رہی ، وزیر اعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو معاملہ حل کروانے کی ہدایت کی ہے ،ہم جن ایشو ز پر حکومت میں آئے ہیں ہم نے وہ مسائل حل کرنے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن چاہئے کیونکہ کسی بھی حکومت میں اپوزیشن کا ایک کلیدی رول ہے ، ہم نے افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ۔