پرواز منسوخ ہونے پر وزیر سیاحت آپے سے باہر ہو گئے ،اسلام آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے افسر کے ساتھ ایساشرمناک کام کردیا کہ ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا

پرواز منسوخ ہونے پر وزیر سیاحت آپے سے باہر ہو گئے ،اسلام آباد ائیر پورٹ پر پی ...
پرواز منسوخ ہونے پر وزیر سیاحت آپے سے باہر ہو گئے ،اسلام آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے افسر کے ساتھ ایساشرمناک کام کردیا کہ ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ائیر لائن کی اسلام آباد سے گلگت پرواز کی منسوخی پر وزیرسیاحت فدا حسین پی آئی اے کے افسر پر برہم ہوگئے اور انہیں دھکے دینے لگے۔
ویب سائٹ ”siasat.pk“کے مطابق اسلام آباد کے ہوائی اڈے سے پی آئی اے کی پروازپی کے 607 کو گلگت پرواز کرنا تھا۔ اس پرواز سے وزیر سیاحت سمیت بیرون ملک سے آئے ہوئے مہمانوں کو ایک ایونٹ میں گلگت میں شرکت کرنا تھی تاہم پرواز میں تکنیکی بنیادوں پر پہلے تاخیر ہوئی اور پھرموسم کی خرابی کا کہہ کر اس کو منسوخ کیا گیا۔
اس پرواز کی منسوخی کے باعث مسافروں کو تین سے چار گھنٹے ہوائی اڈے پر انتظار کرنا پڑا۔ معاملہ جاننے کے بعد وزیر سیاحت فداحسین پی آئی اے افسر پر برہم ہوئے اور ان سے الجھ پڑے۔ انہوں نے پی آئی اے کے افسر کو دھکے دئیے اور پرواز کے حوالے سے افسران بالا سے بات کرنے کو کہا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈ یو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔