فواد چوہدری نے نریندر مودی کو سموگ پر قابو پانے کے لیے پاکستان میں تیار کردہ مشین دینے کی پیشکش کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارت کو سموگ پر قابو پانے کے لیے فصلوں کی باقیات جلانے کے لیے پاکستان کی تیار کردہ مشین دینے کی پیشکش کردی۔ان کا کہنا ہے کہ اب تک تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کسی کام میں عقل مندی کا مظاہرہ نہیں کیا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مودی سرکار کو عقل دے دے۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں بنائی گئی مشین فصلوں کی گھٹیاں جلانے کے کام آتی ہے جن سے 60 فیصد کم دھواں پیدا ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں سموگ بھارت کی وجہ سے ہے، سموگ کی وجہ سے عام آدمی متاثر ہو رہا ہے ،چاہے وہ نئی دہلی کا ہو یا لاہور کا۔واضح رہے کہ فواد چوہدری اس سے پہلےبھی سوشل کےذریعے بھارت کو پیشکش کر چکے ہیں۔