سفارتی سطح پر بڑی کامیابی،پاکستان روایتی ہتھیاروں کے کنونشن رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کا چیئر پرسن منتخب
جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان روایتی ہتھیاروں کے کنونشن رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کا چیئر پرسن منتخب ،اقوام متحدہ جنیوامیں پاکستانی مندوب خلیل ہاشمی چیئرمین منتخب ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان روایتی ہتھیاروں کے کنونشن رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کاچیئرپرسن منتخب ہوگیاہے ۔ اقوام متحدہ جنیوامیں پاکستانی مندوب خلیل ہاشمی چیئرمین منتخب ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ روایتی ہتھیاروں کاکنونشن اسلحہ فریم ورک کااہم جزوہے۔ کنونشن متعددروایتی ہتھیاروں پرپابندی سے متعلق ہے۔ کنونشن انسانیت کودرپیش خطرات،فوجی مقاصدمیں توازن فراہم کرتاہے۔ رکن ممالک کاکنونشن کے حقیقی اطلاق کیلئے سالانہ اجلاس ہوتاہے۔
انہوں نے کہا کہ رکن ممالک روایتی ہتھیاروں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پروٹوکولزمرتب کرتے ہیں۔پاکستان کامتفقہ طورپرانتخاب عالمی برادری کااظہاراعتمادہے۔ پاکستان کاانتخاب بذریعہ تحدیداسلحہ عالمی سلامتی کیلئے خدمات کامظہرہے۔