لائیو سٹاک میں اصلاحات‘ دیہی افراد کی معیشت بہتر ہوگی‘ حسنین بہادر دریشک

لائیو سٹاک میں اصلاحات‘ دیہی افراد کی معیشت بہتر ہوگی‘ حسنین بہادر دریشک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نا مہ نگا ر)صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ ڈیر ی ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے کہا کہ موجودہ حکومت نے محکمہ لائیو سٹاک میں اصلاحات لا کر عوام اور کسانو ں کو مویشی پال سکیم کے لیے آسانیاں پید ا کر کے جو اقدا مات کیے ہیں ان کے عام اور دیہات کے لوگوں کی معیشت پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب ہونگے پنجاب کے دور افتادہ ضلع راجن پور (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد اس سلسلے کی کڑی ہے مقامی لوگوں میں مویشیوں کی مختلف اقسام ان کی پیداوار اور دیکھ بھال اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولتوں سے مویشی پال حضرات میں مزید دلچسپی بڑھے گی اور دود ھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کے باعث مویشی پال حضرات کی معیشت مزید مستحکم ہو گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ تجرباتی فارم فاضل پور میں منعقدہ پانچویں سالانہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے افتتاح کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ فاضل پور جیسے علاقہ میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد علاقے کی اعلیٰ نسل کے جانورو ں اور ان کے مالکان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنے معیاری جانور میلہ میں لاکر خریدو فروخت کی منڈی سے فائدہ اٹھا سکیں اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ا س موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی سردار فاروق امان اللہ خان دریشک، سردار محمد اویس خان دریشک، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر منصور احمد، ڈپٹی کمشنر راجن پور رانا محمد افضل ناصر خا ن، اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمٰن خان، سردار در محمد خان دریشک، ضلعی چیئر مین عشر و زکواۃ کمیٹی عبدالرزاق راجہ، پی ٹی آئی کے رہنما، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک راجن پور ڈاکٹر حسن مجتبیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے دریں اثنا صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے ہارس اینڈ کیٹل شو میں لگائے گئے مختلف سٹال کا معائنہ کیا جبکہ شو میں گھوڑوں، اونٹوں، بھیڑ بکریوں، بیل گائے اور بھینسوں کی نمائش کی گئی۔
حسنین بہادر