حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ سمیع اللہ چوہدری
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم نامہ کے مطابق سب سے پہلے ملازمین کو مستقل کر کے تمام سرکاری محکمہ جات کے مابین برتری حاصل کرلی ہے۔ صوبائی وزیر نے پی ایچ اے بہاول پور کے ملازمین و افسران کو مستقل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے یہ بات پار(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
کس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی بہاول پورکی جانب سے دیوان والی پلی مینگو آرچرڈ پارک میں مستقل ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے چھن جانے کاخوف انسان کو آگے بڑھنے نہیں دیتا اور خوف زدہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رب کریم کابہت شکر ہے کہ تمام افسران و ملازمین کے سر سے یہ تلوار ہٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے چیئرپرسن شہلا احسان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرپرسن پی ایچ اے بہترین انتظامی صلاحیتوں کی مالک ہیں اور ہمیشہ ملازمین کی بہتری کے لے مصرو ف عمل رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے آصف حیات لودھی ایک منجھے ہوئے محنتی اور قابل افسر ہیں جو کامیابی سے پی ایچ اے بہاول پور کے مقررکردہ اہداف حاصل کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ملازمین کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ان ملازمین کی بدولت بہاول پور کو سرسبز و شاداب اور پھولوں سے مہکتا ہوا خوشنما شہر بنایا جارہا ہے۔ پی ایچ اے کے مالیوں کی بدولت شہر بھر کے پارکس پررونق اور دیدہ زیب خوبصورتی کی مثال جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ملازمین کو مستقل ہونے کے بعد پہلے سے زیادہ جانفشانی سے فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مستقل رو زگار بہت بڑی نعمت ہے۔ اب ملازمین بلا خوف و خطر پی ایچ اے کی مزید بہتری کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔صوبائی وزیر خوراک نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب کا فوکس مہنگائی کو کم کرنے کے لیے نہیں بلکہ مہنگائی کے جن کا سر کچلنے کے لیے ہے۔ اس حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم ترین فیصلے لیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹے کاشت کاروں و کسانوں کو مارکیٹ کمیٹیوں میں پلیٹ فارمز مہیا کیے گئے ہیں تاکہ سبزی کاشت کرنے والے کسان و کاشت کاربراہ راست سبزیاں عوام کو فروخت کر سکیں۔ اس حوالے سے مڈل مین کے کردار کو یکسر ختم کردیا گیا ہے۔تاکہ عوام اور کاشت کار اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ درمیان سے آڑھتی، پھڑیا کو نکال دیا گیا ہے۔ ا تقریب کے آخر میں پی ایچ اے بہاول پور کے 36مستقل ہونے والے ملازمین کو مبارک باد پیش کی گئی۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے چیئرپرسن پی ایچ اے محترمہ شہلا احسان، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے آصف حیات لودھی و دیگر افسران میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اعزازی شیلڈ تقسیم کیں۔
سمیع اللہ چودھری