چوتھی تھل جیپ ریلی کاآج آغاز‘ گاڑیوں ڈیرہ میں فلیگ مارچ

  چوتھی تھل جیپ ریلی کاآج آغاز‘ گاڑیوں ڈیرہ میں فلیگ مارچ

  



ملتان‘ لیہ‘ ڈیرہ (نیوز رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ سٹی رپورٹر) ضلع لیہ میں پندرہ نومبر سے شروع ہونے والی تین روزہ چوتھی تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید پندرہ نومبر بروز جمعہ دو بجے دن تحصیل چوبارہ میں رکھ خیرے والا کے مقام پرپرچم کشائی کرکے باقاعدہ افتتاح کریں گے۔تقریب میں قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔فضاء میں غبارے چھوڑنے کے علاوہ جھومر،سٹیج پرفارمنس،ثقافتی و فلاور شواور فوڈ سٹریٹ کا افتتاح بھی ہوگا۔پروگرام کے مطابق محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام چاربجے شام والی بال کا میچ ہوگاجس میں قومی سطح کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔افتتاحی دن کے پروگرام (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

کے مطابق شام چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک فوک گلوکار ندیم عباس لونے والااور صوفی گلوکار زین اور زوہیب اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے اسی طرح تھل میلہ کے دوسرے روز 16نومبر کو تقریبا ت کا آغاز بارہ بجے دن کردیاجائے گاجس میں ثقافتی جھومر،سٹیج پرفارمنس،نیزہ بازی،گھوڑاواونٹ ڈانس پیش کیے جائیں گے اسی دن شام ساڑھے پانچ بجے محفل مشاعرہ پنڈال میں منعقدہوگاجس میں مقامی شعراء کرام کے علاوہ شہرت یافتہ شاعر تہذیب حفی اور رات آٹھ بجے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیاجائے گااورمعروف گلوکار شفاء اللہ روکھڑی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔لیہ تھل میلہ اور تھل میلہ جیپ ریلی کی اختتامی تقریب 17نومبر کو شام ساڑھے چار بجے منعقدہوگی اسی روز کبڈی،رسہ کشی،ثقافتی جھومر،سٹیج شوکے پروگرامز ہوں گے اور بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو انعامات،شیلڈ،ٹرافیاں و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر خزاں فیسٹول کے تحت تھل جیپ ریلی سے قبل ڈیرہ غازی خان میں جیب ریلی کی گاڑیوں کا فلیگ مارچ کیا گیاکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک،ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر نے فلیگ مارچ میں شرکت کی فلیگ مارچ میں نیشنل چیمپئین میر نادر مگسی سمیت بلوچستان،سندھ،کراچی،لاہور سمیت ملک بھر سے آنے والی 40 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیاسرکٹ ہاوس ڈیرہ غازی خان سے شروع ہونے والا ریلوے پلی،بمبئے ہوٹل چوک،بے نظیر چوک،کمیٹی گولائی سے ہوتاہوا پاکستانی چوک، پاکستانی چوک سے کنگن روڈ،حیدریہ امام بارگاہ چوک،کلمہ چوک، ارشاد نوحی پارک،پاسپورٹ آفس چوک سے ہوتاہوا سرکٹ ہاؤس پر اختتام پذیر ہوا فلیگ مارچ پر شہریوں نے مختلف چوکوں پر خوش آمدید کہا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں مختلف چوکوں پر موجود جھومر پارٹیوں نے مخصوص انداز میں جیب ریلی کے فلیگ مارچ کو خوش آمدید بھی کہا جبکہ میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے نیشنل چیمپئین میر نادر مگسی سمیت دیگر کا کہناتھا کہ یہ چوتھی تھل ریلی ہے تھل کا ایریا بہت پسماندہ ہے لیکن بہت خوبصورت ہے اسی طرح آپ چولستان کو دیکھ لیں جب سے ہم نے ریلی شروع کی ہے وہاں ترقی شروع ہو گئی ہے اور ہمارا مقصد بھی یہی ہو تا ہے کہ ہم پسماندہ علاقوں میں جا کر اپنے کھیل کے جوہر دکھائیں جس کو مقامی لوگ بھی دیکھیں اور پورا پاکستان بھی دیکھیں اور انٹر نیشنل لیول پر پاکستان کا ایک اچھا نام پیدا ہو یہ پہلی دفعہ ہو رہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں فلیگ مارچ کیا جا رہا ہے اور پنجاب گورنمنٹ کے کمشنر مدثر ریاض ملک اس کی قیادت کر رہے ہیں ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں کہ اس جیپ ریلی کو بڑے پیمانے پر لے جانے میں ہمیں سپورٹ کر رہے ہیں اس لئے ہم یہاں ان کے آبائی علاقہ میں آئے ہیں ہم فیڈرل گورنمنٹ سے بھی اپیل کر تے ہیں کہ اس کھیل کو سپورٹ کریں تاکہ پاکستان کانام ہو اور اس ایونٹ کو دیکھنے کے لئے باہر سے بھی لوگ آئیں انہوں نے ڈیرہ غازی خان کی عوام کو پیغام دیتے ہو ئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے لوگ اکثر باہر کے علاقوں میں رہتے ہیں اور ان کے پاس جیپ والی گاڑیاں بھی ہیں ہم انہیں بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور اس جیپ ریلی کا حصہ بنیں ہم ان کو سکھائیں گے بھی اور ساتھ بھی لے کر چلیں گے یہ بہت اچھا ہنر ہے ہم چاہتے ہیں کہ ڈیرہ غازی خان کے لوگ آئیں اس میں حصہ لیں اور اپنے شہر کا نام روشن کریں ہم پاکستان کے میڈیا سے بھی اپیل کر تے ہیں کہ اس ایونٹ کی مثبت رپورٹنگ کر کے پروموٹ کیا جا ئے کمشنر ڈی جی خان مدثر ریاض ملک نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ آج سے یہ ایونٹ تھل میں شروع ہو رہا ہے جس میں پورے پاکستان سے انٹرنیشنل لیول کے ریسرز آئے ہو ئے ہیں اور ان ریسرز کا مقصد بھی یہی تھا کہ یہاں کی عوام اس ایونٹ کو دیکھے اور اس جیپ ریلی میں حصہ لے اور پوری دنیا کو امن کا پیغام دیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی خود اس ایونٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے اس ایونٹ کے انتظامات کے لئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

جیپ ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر