سام سنگ کے زیرِ اہتمام لاہور میں اپنی نوعیت کی پہلی کریئیٹرز گلیکسی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور(پ ر) سام سنگ نے پاکستان میں اپنی کمیونیٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان کر دیاہے۔پلے اسٹور پر دستیاب، سام سنگ ممبرزایپ میں تا حال پانچ لاکھ ممبر موجود ہیں۔ سام سنگ نے اس موقع ان ممبران کے لیے خاص طور پر اپنی ظرز کی پہلی(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
کریئیٹرزگلیکسی ورکشاپ بھی متعارف کرا دی۔ اس کا آغاز لاہور چیپٹر سے ہوا جب لاہور کے نیشنل ہسٹری میوزیم میں پہلی کریئیٹرزگلیکسی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد نئی نسل کے لئے ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جس میں وہ علم و آگاہی اور تخلیقی اہداف حاصل کر سکیں۔اس کے ساتھ ساتھ سام سنگ کا ارادہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو ایسا پلیٹ فارم دے جس کے زریعے وہ اپنی صلاحیت کا اظہار زیادہ لوگوں کے سامنے کر سکیں اور اپنی برادری سے مستحکم رابطے میں رہیں۔ کریئیٹرز گلیکسی ورکشاپ کے لاہور چیپٹر کی تقریب میں ممتاز میزبان عدیل ہاشمی نے تعارفی نوٹ سے کی۔ تقریب سے دیگر معززین نے بھی خطاب کیا جن میں صفا رؤف، عدنان طارق اور عائشبہ عائشہ اور والیا نجیب شامل ہیں جنہوں نے مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔تقریب کے دوارن مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام تھا جن میں حاضرین نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام میں اندرونِ لاہور کا تصویری نمائش پر ہوا جس میں مسجد وزیر خان، دہلی دروازہ اور دیگر قابلِ ذکر مقامات کی منظر کشی کی گئی تھی۔اس نمائش کے دوران فیلمباز کے سی ای او جناب عدنان طارق اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون فوٹوگرافر والیا نجیب نے اپنی آراء اور خیالات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ کریئیٹرزگلیکسی ورکشاپ، سام سنگ کے زیرِ اہتمام منعقد کی جانے والی ورکشاپس کے سلسلے کی پہلی کڑی ہے جس کے ذریعے سام سنگ اپنی برادری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں با اختیار بناتا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ثابت ہو جہاں سے وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔
ورکشاپ