کلین اینڈ گرین پاکستان‘ موٹر سائیکل پر آگاہی مہم چلانے والے سیف اللہ کا بہاولپور میں بھرپور استقبال

  کلین اینڈ گرین پاکستان‘ موٹر سائیکل پر آگاہی مہم چلانے والے سیف اللہ کا ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) خنجراب سے گوادر تک '' کلین پاکستان گرین پاکستان '' اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اپنے موٹر سائیکل پر آگاہی مہم چلانے والے کشمیرکا رہائشی سیف (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

اللہ کشمیری کا بہاولپور پہنچنے پر شاندار استقبال،صدر پریس کلب نصیر احمد ناصر،ٹی ڈی سی پی کے ریجنل منیجر محمد شاہد،پی ایچ اے بہاولپور کی چیئر پرسن شہلا احسان،دارارقم سکول کے ڈائریکٹرعدنان فیصل،جماعت اسلامی بہاولپورکے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید شعیب الطاف ایڈوکیٹ اور سکول کے طلباء نے فرید گیٹ پر استقبال کیا۔اس موقع پر سیف اللہ کشمیری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 89 دن قبل اپنا سفر پاک چین باڈر خنجراب سے شروع کیا تھا اور گلگت بلتستان،کے پی کے،پنجاب،سندھ سے ہوتا ہوا گواڈر تک جاؤں گا،پاکستان میں جس تیزی کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہیں اس کے خاتمہ کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائے اور اس سلسلہ میں حکومت کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کہ اللہ تعالی کا عطا کردہ اس خوبصورت ملک کو صاف رکھیں اس حوالے میں پورے ملک میں یہ آگاہی مہم چلا رہا ہوں کہ فضائی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے زیادہ سے زیہادہ درخت لگائیں اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سیاحتی مقامات جو ہمارے ملک کی خوبصورتی ہیں کو گندا نہ کرئے اور کچرے کو کوڑا دان میں ڈالیں آخر میں سیف اللہ کشمیری نے پودا لگایا اور رحیم یار خان روانہ ہو گئے۔

سیف اللہ

مزید : ملتان صفحہ آخر