فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی مختلف شہروں میں کارروائیاں‘ سکول کینٹین‘ ڈرنک کارنر سیل‘ متعدد کو جرمانے‘لاسٹ وارننگ

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی مختلف شہروں میں کارروائیاں‘ سکول کینٹین‘ ڈرنک کارنر ...

  



 

ڈیرہ غازیخان‘ بہاولپور (نمائندہ خصوصی‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سر براہی میں جنوبی پنجاب میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے مظفر گڑھ میں (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

واقع الفاروق ہائیر سیکنڈری سکول کی کینٹین کو ممنوعہ اشیاء بشمول بیورجز(کوک، سٹنگ، سپرائیٹ) فروخت کرنے، فوڈ لائسنس نہ ہونے، فوڈ اور نان فوڈ اشیاء کو ایک ساتھ سٹور کرنے پر سربمہرکیا گیا۔ ضلع راجن پور میں کاوائی کرتے ہوئے من و سلوی ریسٹورنٹ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ناقص صفائی کے انتظامات پائے جانے، کھانوں میں ناقابل سراغ و کھلے مصالحے استعمال کرنے اور ملاوٹی ریڈ چلی استعمال کرنے پر سیل کیا گیا۔مزید براں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع بشمول مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور، رحیم یار خان میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس پر حفظان صحت کے اصولوں کا جائزہ لیتے ہوئے مظفرگڑھ میں 35,000روپے، ڈیرہ غازی خان میں 5,000روپے،لیہ میں 17,000 روپے اور رحیم یار خان میں متعدد شاپس اینڈ فوڈ پوائنٹس کو 69,000 روپے کے جرمانے عائدکیے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مزید چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرحتمی نوٹسزبھی جاری کیے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے لودھراں میں واقع لبرا ویلی ریسٹورینٹ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،ورکرز کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ ہونے،پراسیسنگ ایریا میں سگریٹ کی راکھ پائے جانے، گندے فریزر ہونے، گوشت اور ڈیری پروڈکٹس ایک ساتھ سٹور کرنے، ویسٹ واٹر کے لیے کھلی نالیوں کے استعمال پر25ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ علاوہ ازیں مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پربہاولپور میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو 29ہزار پانچ سوروپے،لودھراں میں 4فوڈ پوائنٹس کو 33,500روپے اور بہاولنگر میں 04 فوڈ یونٹس کو 5,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ حشرات زدہ مٹھائیاں، زائدالمیعاد اچاراور بیوریجز،ملاوٹی دودھ، گٹکا اوردیگرغیر معیاری خوراک کوموقع پر تلف کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران 136 مختلف فوڈپوائنٹس کو وزٹ کیا اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر119 فوڈ یونٹس کوحتمی نوٹسزبھی جاری کیے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر