لیگی رہنما رانا سجاد کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ پھر ناکام 

  لیگی رہنما رانا سجاد کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ پھر ناکام 

  



 ملتان (وقائع نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا سجاد کی گرفتاری کے لئے پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ ناکام، تقریب کے شرکا نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا  چھاپے کے خلاف مسلم لیگ کے کارکنوں نے بی سی جی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے تفصیل کے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

مطابق ممتاز آباد پولیس نے سابق یوسی چئیر مین رانا سجاد کی گرفتاری کیلئے وہاڑی روڈ پر واقع ایک میرج ہال پر چھاپہ مارا اور رنا سجاد کی گرفتاری کی کوشش کی تاہم شادی میں شریک افراد نے مزاحمت کی اور بلاجواز گرفتاری سے روک دیا بعد میں مسلم لیگ کے کارکن بی سی جی چوک پر جمع ہوگئے انہوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس سیاسی مخالفت کی وجہ سے جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے رانا سجاد انہیں ایک مقدمے میں مطلوب ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر