خورشید شاہ کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل کرنیوالا سرکاری کنٹریکٹر گرفتار

خورشید شاہ کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل کرنیوالا سرکاری کنٹریکٹر گرفتار

  



 اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل کرنیوالے سرکاری کنٹریکٹر کو گرفتار کر لیا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں سرکاری کنٹریکٹر عبدالرزاق بہرانی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

ہے کہ عبدالرزاق بہرانی کو خورشید شاہ کیس میں گرفتار کیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ عبدالرزاق بہرانی کروڑوں روپے خورشید شاہ کے اکاؤنٹس میں منتقل کرتا رہا ہے، منتقل کی گئی رقوم سے ملزم مالی فوائد حاصل کرتا رہا۔ گرفتار ملزم جیکب آباد کے ترقیاتی کاموں کے فنڈز میں بھی خردبرد کرتا رہا ہے، ملزم کی فنڈز میں خرد برد کی درخواست سپریم کورٹ میں بھی دائر ہے، عبدالرزاق بہرانی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جا کھر انی کے بینامی اثاثوں کا بھی مالک ہے۔

سرکاری کنٹریکٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر