ٹرین میں بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف  کریک ڈاؤن‘ متعدد کو بھاری جرمانے 

  ٹرین میں بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف  کریک ڈاؤن‘ متعدد کو بھاری جرمانے 

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ملتان کی ڈویڑنل کمرشل آفیسر نبیلہ  اسلم کا بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تفصیل کے مطابق ڈویژنل کمرشل(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

 آفیسر نبیلہ اسلم نے ملتان سے ساہیوال تک 7up تیزگام ایکسپریس ٹرین کو چیک کیا چیکنگ کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں سے کرایہ و جرمانہ وصول کر کے ریلوے کے خزانے میں جمع کرا دیئے,مزید برآں ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر موجود اسٹالز کی چیکنگ کی چیکنگ کے دوران تین اسٹالز کو تین  ہزار روپے جرمانہ بھی کیا اور  اس کے بعد ساہیوال  سے خانیوال تک پاک بزنس ٹرین کو بھی چیک کیا,پاک بزنس ٹرین میں بھی بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ وصول کر کے ریلوے کے خزانے میں جمع کرا دیئے, دریں اثناء خانیوال اسٹیشن کے بکنگ آفس کو چیک کیا بکنگ آفس میں موجود سٹاف اور کیش کو بھی چیک کیا ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں سے شکایت بھی سنیں اور موقع پر حل بھی کروائیں۔

بغیر ٹکٹ 

مزید : ملتان صفحہ آخر