وفاقی وزیر کے اعلان کے باوجود ریلوے کے  عارضی‘ کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی نہ ہوسکی 

وفاقی وزیر کے اعلان کے باوجود ریلوے کے  عارضی‘ کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی نہ ...

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرریلوے کے اعلان کو دوماہ گزرگئے عارضی اورکنٹریکٹ بنیادوں پرکام کرنے والے ہزاروں (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

 ملازمین مستقل نہ ہوسکے۔بتایاجاتاہے کہ دوماہ قبل وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنے اعلان کیاتھا کہ آئندہ ماہ پاکستان ریلوے میں کام کرنے والے تمام عارضی (ٹی،ایل،اے)اورکنٹریکٹ ملازمین کومستقل کردیاجائیگااوروہ اپنی مستقل ملازمت کی تنخواہ لیں گے تاہم دوماہ کاعرصہ گزرجانے کے باوجودوفاقی وزیرریلوے کے اعلان پرعملدآمدنہ ہوسکاعارضی ملازمین نے وفاقی وزیرکے اعلان پرعملدآمدنہ ہونے پرسوشل میڈیاپربھی دہائیاں دیناشروع کردی ہیں اوروفاقی وزیرریلوے سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپراپنے وعدہ کوپوراکریں اورعارضی ملازمین کومستقل کیاجائے۔ 

مستقلی 

مزید : ملتان صفحہ آخر