آمدن سے زائد اثاثے‘ نجی چائے کمپنی کے مالک کے خلاف نیب کی تحقیقات شروع‘ تفصیلات طلب
ملتان (وقائع نگار ) آمدن سے زائد اثاثے، نجی چائے کمپنی کے مالک حاجی یاسین کے خلاف تحقیقات کا معاملہ کمپنی کا (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
اکاؤنٹنٹ سیف تنویر نیب حکام کے سامنے پیش ہوگیا۔نیب حکام نے حاجی یاسین اینڈ فیملی کی بنک ٹرانزیکشن تفصیلات بھی طلب کرلیں۔کمپنی مالکان حاجی یاسین۔ سابق ایم پی اے غزالہ ثناء اور غلام مرتضی سمیت دیگر پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔واضح رہیکہ نجی چائے کمپنی کی آڑ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر سابق ضلع ناظم اور دو سابق ممبران صوبائی اسمبلی کے خلاف نیب کی جانب سے تحقیقات شروع کی گئی تھی۔گزشتہ روز سابق ضلع ناظم حاجی یاسین سابق ایم پی اے غزالہ ثناء اور سابق ایم پی اے غلام مرتضی کی جانب سے کمپنی کے اکاؤنٹنٹ سیف تنویر نے نیب ملتان پیش ہوکر ریکارڈ جمع کرانے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے۔اس کے علاؤہ نیب ملتان بیورو نے حاجی یاسین اور ان کی فیملی کے بنک ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی طلب کیں ہیں۔نجی چائے کمپنی نے دو ارب کے اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں۔جبکہ اثاثوں کی اصل مالیت 4ارب سے زائد ہے، گروپ کے مالک حاجی یاسین کا تحقیقات میں اپنی جائیداد بارے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔حاجی یاسین کے بچوں فرخ ثناء، آصف ثناء، کاشف ثناء اور سابق ایم پی اے غزالہ ثناء کے اثاثوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔حاجی یاسین کے بھائی حاجی سعید، انکے صاحبزادوں سابق ایم پی اے غلام مرتضی، غلام مصطفی اور مجتبی کی جائیدادوں بارے تحقیقات ہورہی ہیں
تحقیقات