حکومت، بیورو کریسی کی کارکردگی میں بہتری کیلئے، وزیراعظم پاکستان سول سروس ریفارمز کی خواہاں ہیں 

حکومت، بیورو کریسی کی کارکردگی میں بہتری کیلئے، وزیراعظم پاکستان سول سروس ...

  



کوئٹہ(بیورورپورٹ، نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم کے مشیر برائے سول سروسز ریفارمز اور کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے وزیر ا عظم عمران خان سول سروس ریفارمز لانا چاہ رہے ہیں جسکا مقصد ملک میں عام شہری کو معیاری تعلیم، (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

طبی سہولیات،پینے کا صاف پانی،آمد و ر فت کے بہترین ذرائع جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانا ہے،جس سے عوام کی روزمرہ کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سروس ریفارمز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر سمیت صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ عشرت حسین کا مزید کہنا تھا وزیراعظم ہر وزیر کیساتھ کارکردگی کے حوا لے سے معاہدہ کرینگے جس میں مخصوص اہدا ف اور مقاصد کی نشاندہی کی جائیگی اور ان پر وقتا فوقتا غورکیا جائیگا۔وزیر کے ماتحت کام کرنیوا لے آفیسر ز کی کارکردگی کے اہداف طے اور نتیجہ اسی معاہدے کے تحت اخذ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کا مقصد موجودہ نظام کی خامیو ں، کمزور یو ں پر قابو پانا اور کیریئر میں آگے بڑھنے کے مواقع، معاوضے وغیرہ کے معاملات میں اعلی ترین و دیگر سروس کے د ر میا ن تفریق ختم کرنا ا و رمساوی سطح پر لانا ہے۔ وفاقی حکومت نے کابینہ اجلاس میں ٹریننگ اور پرفارمنس مینجمنٹ سمیت مختلف سمریز میں دی گئی تجاویز منظورکرلی ہے۔ڈاکٹر عشر ت حسین نے کہا ای گورنینس سسٹم متعارف کروانے کیلئے روڈ میپ تیار کیا جارہا ہے جس سے فائل کے کام سے جان چھڑ انے میں مدد ملے گی اور اس مقصد کیلئے ایک قومی انفار میشن ٹیکنالوجی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ پنجاب اور کے پی نے لوکل گورنمنٹ کے حوا لے سے قانون بنائے ہیں جس سے بلدیاتی نظام میں میں بہتری آجائیگی اور بلوچستا ن بھی بلدیاتی نظام کے حوالے سے اقدامات کرے۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے سول سروس ریفارمز کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کوخوش آئند قرار دیا او ر کہا اس حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس قائم کی جائیگی،جو صوبے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سول سروس ریفارمز کیلئے تجاویز دے گی،  سول سروس میں روٹیشن پالیسی پر عملدرآمد ہونا چاہیے اور دیگر صوبوں کے آفیسرز بلو چستا ن آکر اپنی خدمات سر انجام دیں جس سے صوبہ کی احساسِ محرومی بھی ختم ہو جائیگی۔

ڈاکٹر عشرت

مزید : ملتان صفحہ آخر