ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی نان سٹاپ  وارداتیں شہری قیمتی اشیاء سے محروم 

ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی نان سٹاپ  وارداتیں شہری قیمتی اشیاء سے محروم 

  



 ملتان (وقائع نگار )ڈکیتی اور چوری  کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موٹر(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

سائیکلیں لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تھانہ بی زیڈ کے علاقہ گلشن مہر کالونی  میں نا معلوم افراد دو نامعلوم افراد محمد انور کے گھر پارسل دینے کے بہانے داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور گھر سے نقدی،زیورات،ساڑھے 19 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں نامعلوم افراد زیشان کے گھر داخل ہوئے گھر سے ساڑھے لاکھ روپے مالیت کے زیوارات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ڈیرہ اڈا چوک سے شان کی مو ٹرسا ئیکل چوری ہوگئے۔رمضان نے پولیس کو درخواست دی کہ دو افراد نے مسجد سے ٹونٹیاں چرا لیں۔سیتل ما ڑی سے شفیع کی موٹرسا ئیکل چوری ہو گئی۔سورج میانی سے لیاقت کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔قلعہ کہنہ قاسم با غ سے بلال کی مو ٹرسا ئیکل چوری ہو گئی۔گلگشت سے شاہد کی مو ٹرسا ئیکل چوری ہو گئی۔خان ویلج میں نا معلوم افراد نے عابد  سے اڑھائی لاکھ روپے چھین لئے۔سیتل ما ڑی میں نامعلوم افرا د نے عدنان کے گھر سے 85 ہزار روپے چرا لئے۔پولیس نے مقدمات درج کر کے کا روائی شروع کر دی ہے۔

وارداتیں 

مزید : ملتان صفحہ آخر