ملتان: زہریلی چاول کھانے سے 4بچوں کی  حالت غیر‘ تشویشناک حالت میں نشتر منتقل 

ملتان: زہریلی چاول کھانے سے 4بچوں کی  حالت غیر‘ تشویشناک حالت میں نشتر ...

  



 ملتان (وقائع نگار ) تھانہ گلگشت کے علاقے میں زہریلے چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کے چار بچوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

 تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب مقامی پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گل گشت کا علاقہ بستی کالرو میں غلام رسول کے گھر اسکے پڑوسی منیر احمد نے  چاول بھیجے۔ جو اسکے بچے کھا کر سوگئے۔ مگر صبح نیم بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔دو  سالہ احسن،تین سالہ محسن،نو سالہ سانول،اور پندرہ  سالہ سمیرا کی حالت خراب ہوگئی جنہیں نشتر منتقل کیا گیا۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاحال پولیس نے کسی  کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے

حالت غیر 

مزید : ملتان صفحہ آخر